وفاقی دارالحکومت میں رمضان المبارک کے حوالے سے دستر خوان لگانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، دستر خوان لگانے کے خواہشمند افراد مکمل تفصیلات کیساتھ درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جگہ کی نشاندہی، سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیگی، دسترخوان لگانے کے خواہشمند حضرات اپنے شناختی کوائف اور جگہ کی تفصیلات جمع کروا سکتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ شہر بھر سے اب تک مجموعی طور پر 18درخواستیں موصول ہوئی ہیں، اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد اجازت نامہ جاری کیا جائیگا، بغیر رجسٹریشن عوامی دستر خوان لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔




