21ویں چولستان جیپ ریلی کا معرکہ خالد حمید نے سر کر لیا، خالد حمید نے 452 کلومیٹر ٹریک 3 گھنٹے 54 منٹ 11سیکنڈ میں مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، حسین آصف نے 3 گھنٹے 55 منٹ 1 سیکنڈ کیساتھ دوسری اور صاحبزادہ سلطان نے 4 گھنٹے 14 منٹ 48 سیکنڈ کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح پریپیئرڈ بی کیٹگری میں عرفان میاں 4 گھنٹے 23منٹ 45 سیکنڈ کیساتھ فاتح قرار پائے، ارباز خان 4گھنٹے 25منٹ 14سیکنڈ کیساتھ دوسرے، نعمان سرانجام 4گھنٹے 28منٹ 47سیکنڈ کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
پریپیئرڈ سی کیٹگری میں فلک شیر خان نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، بے ورگ مزاری دوسرے اور محمود مجید تیسرے نمبر پر رہے، پریپیئرڈ ڈی کیٹگری میں ظفر بلوچ پہلے نمبر پر کامیاب قرار پائے، عمر اقبال کانجو دوسرے جبکہ محمد آصف تیسرے نمبر پر رہے۔
اسکے علاوہ خواتین کیٹگری میں سلمی مروت نے میدان مار لیا، دفاعی چیمپئن دینا پاٹیل گاڑی خراب ہونے کے باعث ریس سے باہر ہو گئیں، رک ریس میں احمد شاہ نے کامیابی اپنے نام کر لی۔




