رواں سال کا پہلا چاند گرہن درحقیقت بلڈ مون ہوگا۔
2026 کا پہلا چاند گرہن 3مارچ کو ہوگا اور اس موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائیگا۔
ذرائع کے مطابق گرہن کے دوران چاند کی رنگت اسوقت سرخ ہوتی ہے جب زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے اور اس موقع پر چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے جس سے سورج کی روشنی اس تک براہ راست نہیں پہنچتی۔
سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہے اور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے اور اکثر اسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا بلکہ یہ نظارہ وسطی اور شمالی امریکا، شمال مشرقی ایشیا آسٹریلیا اور وسطی بحر الکاہل میں دیکھنے میں آئیگا۔
3 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 50منٹ پر چاند گرہن کا آغاز ہوگا۔
مکمل چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4بجکر 33منٹ پر ہوگا۔آپ پاکستان میں تو بلڈ مون کو نہیں دیکھ سکیں گے مگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو سٹریمز کے ذریعے یہ نظارہ دیکھنا ممکن ہوگا۔




