اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پابند سلاسل پاکساتان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور بانی پی ٹی آئی کے علاج کے معاملے پر جیل میں علاج کا ریکارڈ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی کے وائٹل سائنز بلڈ پریشر، نبض، ٹمپریچر اور شوگر کا مکمل چارٹ بھی ارسال کیا گیا ہے۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائے گئے ریکارڈمیں بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں سے متعلق صورتحال کی رپورٹ، کنسلٹنس کی رپورٹس اور میڈیکل سٹاف کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کب کس ڈاکٹر نے بانی کا معائنہ کیا اسکی تفصیلات بھی بھجوائی گئی ہیں جس کے مطابق آن ڈیوٹی ڈاکٹرز روزانہ تین مرتبہ بانی پی ٹی آئی کے وائٹل سائنز اور طبی معائنہ کرتے ہیں جبکہ روزانہ طبی معائنہ اور وائٹل سائنز کا ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب کیا جاتا ہے۔




