پیر, فروری 16, 2026
پاکستانپنجاب، محنت کشوں کیلئے رمضان میں ریلیف دینے کا سلسلہ شروع

پنجاب، محنت کشوں کیلئے رمضان میں ریلیف دینے کا سلسلہ شروع

پنجاب حکومت کی جانب سے محنت کشوں کیلئے ماہ رمضان میں ریلیف دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ سوشل سکیورٹی پنجاب نے رمضان کے مقدس مہینے کیلئے محنت کشوں میں 10ہزار روپے تقسیم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کے مطابق صوبہ بھر میں 12لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ورکرز کو مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے 10ہزار دئیے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ماہ رمضان میں محنت کشوں کی رقم 3ہزار سے بڑھا کر 10ہزار کردی گئی ہے، محنت کش ماہ رمضان میں 10ہزار روپے کا راشن یا کیش بھی لے سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل سکیورٹی کے تمام فیلڈ افسران مریم نواز راشن کارڈ کی تقسیم کے عمل میں دن رات مصروف ہیں، ورکرز کی آسانی و رہنمائی کیلئے مریم نواز راشن کارڈ سیل مکمل فعال ہے، ورکرز کی بائیو میڑک کا عمل صوبہ بھر میں تیزی سے جاری ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!