پیر, فروری 16, 2026
پاکستانہمیں علاج کیلئے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کا انتظار،...

ہمیں علاج کیلئے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کا انتظار، علیمہ خان

بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو طویل عرصے بعد بیٹوں کی آواز سن کر انتہائی خوشی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں علیمہ خان نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی کی اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرائی گئی ہے، بانی کے بیٹوں نے بتایا کہ بات چیت تقریباً 20منٹ تک جاری رہی۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں علاج کیلئے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کا انتظار ہے، ذاتی معالجین کی نگرانی میں ماہر ڈاکٹرز سے فوری علاج کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ بروقت علاج میں تاخیر سے بانی پی ٹی آئی کی بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس معاملے میں مزید تاخیر ناقابل قبول ہے، مستقل نقصان سے بچنے کیلئے فوری اقدامات ضروری ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!