اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانوزارتِ خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کے قیام نوٹیفکیشن جاری

وزارتِ خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کے قیام نوٹیفکیشن جاری

وفاقی کابینہ نے وزارتِ خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ الگ کر نے کے فیصلے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایف بی آر ریونیو بڑھانے کیلئے صرف ٹیکس تجاویز پر عمل درآمد پر توجہ دے گا۔ ٹیکس پالیسی آفس براہ راست وزیر خزانہ اور ریونیو کو رپورٹ کرے گا، ٹیکس پالیسی آفس حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا بنانے پر کام کرے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس پالیسی آفس ٹیکس پالیسیوں اور تجاویز کا تجزیہ کرے گا، ڈیٹا ماڈلنگ، ریونیو اور اکنامک فور کاسٹنگ کے ذریعے ٹیکس پالیسیوں اور تجاویز کا تجزیہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن میں عمل درآمد کی تاریخ درج نہیں کہ کب ٹیکس پالیسی آفس وزارتِ خزانہ کو منتقل ہو گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!