ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں ٹیسلا کے چین میں تیار کردہ ماڈل وائے پروگرام کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں-(شِنہوا)
سان فرانسسکو(شِنہوا)اوپن اے آئی نے ایلون مسک کی جانب سے اے آئی سٹارٹ اپ کو کنٹرول کرنے والے غیر منافع بخش ادارے کو خریدنے کی تقریباً 100 ارب امریکی ڈالر پیشکش مسترد کر دی ہے۔
اوپن اے آئی کے وکیل ولیم سیوت نے مسک کے وکیل مارک ٹوبروف کے نام خط میں کہا کہ اوپن اے آئی کے بورڈ نے تجویز کا جائزہ لیا اور اندازہ لگایا کہ مسک کی بولی ’’دراصل بولی ہے ہی نہیں‘‘۔
سیوت نے لکھا کہ یہ تجویز جیسا کہ پہلے پیش کی گئی تھی اور اے آئی(اوپن اے آئی، انکارپوریٹڈ) مشن کے بہترین مفاد میں نہیں ہے اور مسترد کی جاتی ہے۔ اس معاملے پر او اے آئی بورڈ کا فیصلہ متفقہ ہے۔
اوپن اے آئی کے چیئرمین بریٹ ٹیلر نے بیان میں کہا کہ کمپنی برائے فروخت نہیں ہے۔
مسک کی قیادت میں سرمایہ کاروں کی ٹیم نے اوپن اے آئی چلانے والے غیر منافع بخش ادارے کو خریدنے کے لئے 97.4 ارب امریکی ڈالر کی بولی پیش کی تھی۔
مسک کی قیادت میں ٹیم نے اس اقدام کو اوپن اے آئی کو اوپن سورس اے آئی پر دوبارہ توجہ مرکوز کرانے کی کوشش کے طور پر پیش کیا۔
مسک نے 2015 میں سام آلٹمین اور دیگر افراد کے ہمراہ مشترکہ طور پر اوپن اے آئی قائم کی تھی مگر 2018 میں اسے چھوڑ دیا۔نومبر 2024 میں مسک کی قانونی ٹیم نے اوپن اے آئی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے طور پر حکم امتناع کی درخواست دائر کی تھی جس میں اس کی غیر منافع بخش حیثیت سے منتقلی کو چیلنج کیا گیا تھا۔
