منگل, اگست 26, 2025
انٹرٹینمنٹچینی اینیمیٹڈ بلاک بسٹر فلم ’’نی جا 2‘‘ شمالی امریکہ میں بڑی...

چینی اینیمیٹڈ بلاک بسٹر فلم ’’نی جا 2‘‘ شمالی امریکہ میں بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع چھاؤ یانگ کے سینما میں چینی اینیمیٹڈ فلم ’’نی جا 2‘‘ کا پوسٹر لگا ہے-(شِنہوا)

لاس اینجلس(شِنہوا) چینی باکس آفس کی کامیاب فلم ’’نی جا 2‘‘ شمالی امریکہ میں اپنی محدود تھیٹر ریلیز میں پیش کی گئی۔

یہ انتہائی مقبول فلم سی ایم سی پکچرز کی جانب سے لاس اینجلس،سان فرانسسکو،ہوسٹن،شکاگو،نیو یارک،بوسٹن،اٹلانٹا،ٹورنٹو، وینکوور اور بڑی غیر ملکی چینی آبادی پر مشتمل چند دیگر شہروں کے 750 منتخب تھیٹرز میں چینی زبان میں انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ ریلیز کی جا رہی ہے۔

شاندار اینیمیٹڈ فینٹیسی فلم کی شمالی امریکہ میں فروخت سے قبل ہی باکس آفس نے گزشتہ 20 سال میں شمالی امریکہ میں چینی زبان کی کسی بھی فلم کا افتتاحی باکس آفس ویک اینڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

اینیمیٹڈ فلم نے اپنی زبردست اینیمیشن پروڈکشن،شاندار بصری تخیل اور بھرپور ثقافتی اظہار سے چینی سامعین کو مسحور کیا ہے۔29 جنوری کو نئے چینی سال پر ریلیز کے بعد سے فلم تیزی سے باکس آفس پر ریکارڈ توڑتے ہوئے چین میں اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔

’’نی جا 2‘‘2019  کی اینی میٹڈ بلاک بسٹر فلم ’’نی ژا‘ کا سیکوئل ہے۔دونوں فلمیں چین کے 16ویں صدی کے کلاسک ناول ’’رب کی عطا‘‘ سے متاثر ہیں۔

فلم نے پہلے ہی شمالی امریکہ میں جوش و خروش کی لہر دوڑا دی ہے۔کچھ تھیٹرز بالخصوص بڑی چینی برادریوں والے شہروں میں بعض تھیٹروں میں حاضری کی شرح زیادہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!