سٹیل کے کارخانے میں ایک چینی مزدور کام میں مصروف ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)امریکہ کی طرف سے سٹیل کی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کرنے کا اقدام کثیرجہتی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
چائنہ آئرن اینڈ سٹیل ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سٹیل ایک بنیادی صنعتی مواد ہے اور اس شعبے میں تجارتی تحفظ پسندی امریکہ کے اپنے مفادات کو نقصان پہنچائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سٹیل پر امریکی تجارتی تحفظ پسندانہ اقدامات کے نتیجے میں دیگر منڈیوں کے مقابلے میں سٹیل کی مقامی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جس سے چھوٹی سطح کے پیداوار کنندگان کے لئے لاگت میں اضافہ ہوا ہے اور ملکی افراط زر کی سطح کو ایڈجسٹ کرنے کی ملک کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔
تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر محصولات عائد کرکے کثیرجہتی تجارتی قوانین اور عالمی تجارتی تنظیم کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس عمل نے قواعد پر مبنی کثیرجہتی تجارتی نظام کو بری طرح کمزور اور عالمی سپلائی چین کو متاثر کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن اس طرح کے یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ اقدامات کی مخالفت کرتی ہے۔ اجلاس میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ سٹیل کی تجارت کو کثیرجہتی تجارتی نظام کے صحیح راستے پر واپس لایا جائے گا۔ اجلاس میں مساوی مشاورت کے ذریعے ہر فریق کے خدشات کو دور کرنے پر زور دیا گیا۔
بیان کے مطابق ایسوسی ایشن کو امریکن آئرن اینڈ سٹیل انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ رابطے اور مکالمے میں اضافے کی بھی امید ہے تاکہ باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد میں اضافہ ہو سکے۔
