اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاناڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چودھری اور شعیب شاہین میں ہاتھا...

اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چودھری اور شعیب شاہین میں ہاتھا پائی

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے درمیان اڈیالہ جیل کے باہر ہاتھا پائی ہو گئی

فواد چودھری اور شعیب شاہین کے درمیان لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر ہوئی ، فواد چودھری نے شعیب شاہین سے کہا تم ایجنسیوں کے ٹاؤٹ ہو جس پر شعیب شاہین نے فواد چودھری سے کہا اپنے کام سے کام رکھو۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی کے دوران فواد چودھری نے شعیب شاہین کو تھپڑ جڑ دیا ، جس کے بعد شعیب شاہین زمین پر گر گئے، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گالیاں بھی دے دیں۔

موقع پر موجود جیل عملے نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا، جھگڑے کے بعد فواد چودھری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے، شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ آئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!