جمعرات, جنوری 15, 2026
تازہ ترینامریکی سیاستدان ہانگ کانگ کے عدالتی امور میں مداخلت بند کریں، کمشنر...

امریکی سیاستدان ہانگ کانگ کے عدالتی امور میں مداخلت بند کریں، کمشنر دفتر چینی وزارت خارجہ

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کے ایک ترجمان نے مخصوص امریکی سیاستدانوں کی طرف سے چین مخالف فسادی جمی لائے کے متعلق غلط بیانات دینے پر سخت عدم اطمینان اور مخالفت  کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ان بیانات نے حقائق کو مسخ کیا ہے اور ہانگ کانگ کی عدلیہ کے امور میں مداخلت  کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 855 صفحات پر مبنی فیصلہ 156 دن کی عوامی سماعتیں اور مقدمے کے تمام دیگر ثبوت اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ لائی ہانگ کانگ کو عدم استحکام کا شکار کرنے اور چین کو نقصان پہنچانے والے سلسلہ وار واقعات کے بنیادی منصوبہ ساز اور شراکت دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقدمے کی کارروائی کا عمل کھلا اور شفاف تھا اور فیصلہ مکمل طور حقائق اور شواہد پر مبنی ہے۔ تاہم مخصوص امریکی سیاستدانوں نے ان تمام باتوں پر آنکھیں بند رکھنے کا انتخاب کیا اور وہ محض سیاسی مقاصد کے تحت بدنیتی پر مبنی چالوں میں مصروف ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ان امریکی سیاستدانوں نے ہانگ کانگ کے عدالتی امور میں مداخلت کی ہے، جو بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور بین الاقوامی تعلقات کے ضوابط کی سنگین خلاف ورزی  ہے۔

انہوں نے متعلقہ امریکی سیاستدانوں پر زور دیا کہ وہ ایچ کے ایس اے آر میں قانون کی حکمرانی کا احترام کریں، چین مخالف فسادیوں کی پشت پناہی فوری ختم کریں اور ہانگ کانگ کے امور اور چین کے داخلی معاملات میں مداخلت فوری طور پر بند کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!