چھنگ دو (شِنہوا) چین کے مقامی طور پر تیار کردہ بڑے فکسڈ- ونگ ڈرون ایف پی-985 ٹورس نے چین کے صوبے سیچھوان اور جنوب مغربی شی زانگ خودمختار خطے کے بالائی علاقوں کے درمیان طویل فاصلے کی لاجسٹک پرواز مکمل کر لی۔
مکھن والی چائے اور یاک کے دودھ کی مصنوعات سمیت مقامی سوغات سے لدا ہوا ٹورس نامی ڈرون چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار خطے کے شہر ننگ چھی سے صوبہ سیچھوان کے بی چھوان چھیانگ خود مختار کاؤنٹی تک 1,100 کلومیٹر سے زیادہ اڑا۔ جو پہاڑی علاقے میں بڑے ڈرون کی چین کی پہلی لاجسٹک تصدیقی پرواز کی کامیابی کی علامت ہے۔
ایئرو سپیس ٹائمز فی پینگ کمپنی لمیٹڈ کا تیار کردہ یہ ڈرون سطح مرتفع، جزائر اور جغرافیائی طور پر پیچیدہ دیگر خطوں جیسے مشکل ماحول میں آپریشنز کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 5.7 ٹن ہے۔ اس میں 2 ٹن سے زیادہ وزن اٹھانے کی گنجائش ہے اور یہ 2 ہزار کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔
یہ ڈرون شدید ماحول، یعنی سطح مرتفع کے سرد علاقوں سے لے کر جزائر کے نمکین دھند والے حالات تک، طویل فاصلے تک سامان کی ترسیل کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ معیاری ہوائی اڈوں پر مختصر اڑان اور لینڈنگ کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور اسے سادہ یا کچے ہوائی میدانوں پر بھی لچک کے ساتھ تعینات کیا جا سکتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ ہر طرح کے موسم میں مسلسل آپریشنز کرنے کے قابل ہے اور اس میں برف باری سے بچاؤ، آسمانی بجلی سے تحفظ اور تیز ہواؤں کے خلاف مزاحمت جیسی خصوصیات موجود ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ اس کامیاب پرواز سے سیچھوان اور شی زانگ میں کم بلندی پر نقل و حمل کو فروغ ملے گا جس سے زرعی مصنوعات کی ترسیل میں آسانی ہوگی، چین کے مغربی علاقوں میں علاقائی اقتصادی ترقی کو رفتار ملے گی اور ہنگامی حالات میں ردعمل کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔




