جمعرات, جنوری 15, 2026
پاکستانکینسر کا مہنگا ترین علاج سندھ میں مفت کیا جارہا ہے، بلاول

کینسر کا مہنگا ترین علاج سندھ میں مفت کیا جارہا ہے، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر شعبے میں بہتری کیلئے کام کر رہی ہے، صحت کے شعبے میں بہتری پر خصوصی توجہ مرکوز ہے اور کینسر کا مہنگا ترین علاج سندھ میں مفت کیا جارہا ہے۔

سندھ حکومت کی کارکردگی اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں، سندھ میں عالمی معیار کی صحت کی سہولتیں مفت دی جا رہی ہیں، سندھ حکومت نے جناح ہسپتال کو عالمی معیار کا بنایا، این آئی سی وی ڈی میں دل کے امراض کا علاج مفت کیا جارہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سندھ میں این آئی سی وی ڈی طرز کے 11 ہسپتال قائم کئے گئے ہیں، ایک سال میں این آئی سی وی ڈی سے 2 اعشاریہ 9 ملین مریض علاج کرا چکے ہیں، 2008 تک سندھ میں صرف 10 جامعات تھیں اور اسوقت 30 جامعات ہیں، 2017 میں گمبٹ میڈیکل کالج قائم کیا، سندھ نے 2022میں تاریخی سیلاب کا سامنا کیا، سندھ میں تخفیف غربت پروگرام شروع کیا گیا ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بڑا سوشل سیفٹی نیٹ ورک ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کیلئے سکالر شپ پروگرام شروع کیا ہے، 2022 کے سیلاب سے ہزاروں سکول متاثر ہوئے، سندھ میں ایک لاکھ اساتذہ کی میرٹ پر بھرتی کی گئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!