جمعرات, جنوری 15, 2026
انٹرنیشنلٹرمپ کی دھمکی، یورپی ممالک کا گرین لینڈ میں اپنی فوج بھیجنے...

ٹرمپ کی دھمکی، یورپی ممالک کا گرین لینڈ میں اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کو ممکنہ طور پر امریکا میں ضم کرنے کے خطرات اور کارروائی کے پیش نظر یورپی ممالک نے گرین لینڈ میں اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیٹو ممالک ڈنمارک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے گرین لینڈ میں تھوڑی تعداد میں فوجی اہلکار تعینات کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی، سویڈن، فرانس اور ناروے نے تصدیق کی ہے کہ وہ ڈنمارک کے فوجیوں کے ساتھ مشترکہ مشق کے لیے اس ہفتے اپنی فوج گرین لینڈ بھیج رہے ہیں، علاوہ ازیں کینیڈا اور فرانس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ آنیوالے ہفتوں میں گرین لینڈ میں قونصل خانے کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!