جمعرات, جنوری 15, 2026
انٹرٹینمنٹشردھا کپور کی بوائے فرینڈ کیساتھ شادی کی افواہیں گرم

شردھا کپور کی بوائے فرینڈ کیساتھ شادی کی افواہیں گرم

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی انکے مبینہ بوائے فرینڈ راہول موڈی کیساتھ ادے پور میں شادی کی افواہیں گرم ہیں جن پر انکے بھائی نے ردعمل دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں کہ شردھا کپور بوائے فرینڈ راہول موڈی کیساتھ ریاست راجستھان کے سیاحتی شہر ادے پور میں ڈسٹی نیشن ویڈنگ کرنے جارہے ہیں تاہم اداکارہ کی شادی مداحوں کیساتھ ساتھ خاندان کیلئے بھی اتنی ہی حیران کن ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ ادے پور میں ہیریٹیج سٹائل شادی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں، مداح اس خبر پر خوشی اور اداسی کے ملے جلے جذبات محسوس کر رہے ہیں۔

دوسری جانب شردھا کپور کے بھائی سدھانتھ کپور نے کمنٹ میں حقیقت واضح کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تو میرے لئے بھی ایک خبر ہے اور ساتھ ہی میں ہنستے ہوئے ایموجی بھی شیئر کیے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!