چین اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی طلبہ نے ہفتے کے روز چین کےشمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں منجمد دریا پر منعقد آئس ڈریگن بوٹ ریس میں حصہ لیا۔
یہ منجمد سونگہوا دریا پر منعقد ہونے والی پہلی "ایچ آئی ٹی کیمبرج آکسفورڈ کپ” آئس ڈریگن بوٹ انٹرنیشنل فرینڈشپ ریس تھی۔ اس میں آکسفورڈ یونیورسٹی، کیمبرج یونیورسٹی، ہاربن انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایچ آئی ٹی) کے علاوہ ہانگ کانگ اور مکاؤ کی یونیورسٹیوں کے طلبہ پر مشتمل 14 ٹیموں نے شرکت کی۔
شرکاء نے کشتیوں کو آگے بڑھانے کے لئے برف میں خصوصی آئس پِکس (نوکیلے اوزار) استعمال کرتے ہوئے مقابلہ کیا۔
ہاربن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے آکسفورڈ اور کیمبرج کی کشتی رانی کی روایات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس مقابلے کا انعقاد اس لئے کیا تا کہ طلبہ کے تبادلے اور ایک دوسرے سےسیکھنے کے لئے ایک علامتی "کشتی” تیار کی جا سکے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ڈینیئل فوران، طالبعلم، آکسفورڈ یونیورسٹی
"کل ہم نے تکنیک پر کافی وقت لگایا۔ برف میں ڈنڈے گاڑ کر کشتی کو آگے بڑھانے کی مشق کی۔ ہمیں ہاربن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے کوچ سے بہت مفید رہنمائی ملی جو واقعی نہایت فیاض اور مہربان ہیں کہ انہوں نے ہمیں تربیت دی۔ اور آج ہم نے واضح طور پر بہت بڑی بہتری دکھائی ہے جو بہت خوشی کی بات ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): نا بوشی، طالبعلم، ہاربن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی
"اس ایونٹ نے مجھے یہ احساس دلایا کہ کھیل مختلف ثقافتوں کو یکجا کرنے کی کتنی بڑی طاقت رکھتے ہیں۔ میں اپنی لگن اور مقابلے کے جذبے کو بھرپور انداز میں دکھانا چاہتا ہوں ۔ میری خواہش ہے کہ اسی جوش کو پوری ٹیم کی بہتر کارکردگی کے لئے استعمال میں لاؤں۔”
ہاربن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ




