جمعرات, جنوری 15, 2026
پاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ، سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی روکنے کا...

اسلام آباد ہائیکورٹ، سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو وفاقی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی سے روکتے ہوئے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے پیراوائز جواب اور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس خادم حسین سومرو نے محمد نوید احمد کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے مدثر لطیف عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ اسلام آباد کی حدود میں قواعد و ضوابط کے خلاف درختوں کی کٹائی کا عمل جاری ہے جس سے ماحولیاتی تبدیلیاں ہو رہی ہیں جو خطرناک ہے۔

عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر طلب کر کے استفسار کیا کہ آپ کیوں درخت کاٹ رہے ہیں؟۔

عدالت نے آئندہ سماعت تک سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روک دیا اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو پیراوائز جواب اور تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!