جمعرات, جنوری 15, 2026
انٹرنیشنلامریکہ ایران کشیدگی سے عرب ممالک شدید تشویش کا شکار

امریکہ ایران کشیدگی سے عرب ممالک شدید تشویش کا شکار

ایران میں جاری پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے اور امریکہ صدر کی دھمکیوں کے بعد صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب، قطر اور عمان امریکا کے قریبی اتحادی ہونے کے باوجود ایران پر حملے کے ممکنہ نتائج پر شدید تشویش میں مبتلا ہیں، ایران کیخلاف ممکنہ امریکی فوجی کارروائی کے خدشات اور صورتحال کو قابو میں لانے اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی ختم یاکم کرنے کیلئے تینوں عرب ملک میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے ایران پر ممکنہ امریکی حملے رکوانے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب، قطر اور عمان نے صدر ٹرمپ کے ایران پر حملے کی دھمکی کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان بگڑتی کشیدگی کے خاتمے کیلئے خفیہ سفارتکاری کا آغاز کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سفارتی عمل کی براہ راست معلومات رکھنے والے ایک علاقائی عہدیدار نے بتایا انکا موقف ہے کہ ایران پر کسی بھی فوجی کارروائی کے اثرات صرف ایک ملک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اسکے سکیورٹی اور معاشی اثرات پورے مشرقِ وسطی میں محسوس کئے جائینگے۔

میڈیا کے مطابق سعودی عرب، قطر اور عمان نے امریکا تک پیغام پہنچایا ہے کہ فی الوقت ایران پر حملہ نہ کیا جائے ورنہ عالمی آئل مارکیٹ ہل جائیگی جس کا نقصان خود امریکی معیشت کو بھی ہوگا۔

میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بعض عرب حکومتوں نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملہ احتجاجی تحریک کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، عرب حکومتوں کا کہنا تھا کہ ایران پر فوجی کارروائی کا الٹا اثر ہوسکتا ہے جس سے ایران میں مختلف سیاسی اور سماجی گروہوں کو اختلافات بھلا کر حکومت کیساتھ کھڑے ہونے کا موقع فراہم کردیگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!