جمعرات, جنوری 15, 2026
انٹرنیشنلاحتجاج داخلی جنگ قرار، ایرانی حکومت کی سخت کارروائی کی ہدایت

احتجاج داخلی جنگ قرار، ایرانی حکومت کی سخت کارروائی کی ہدایت

ایران نے ملک بھر میں حالیہ احتجاج کو داخلی جنگ قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کی ہدایت جاری کردی ہے اور ایران کے وزیر انصاف امین حسین رحیمی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ہونیوالے پرتشدد مظاہروں میں شریک مظاہرین کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر انصاف کا کہنا تھا کہ 8سے 10جنوری کے دوران ایران میں احتجاج نہیں ہوا، یہ مکمل خانہ جنگی تھی۔

امین حسین رحیمی نے کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ان دو دنوں میں گرفتار کئے گئے تمام افراد مجرم ہیں ان کیساتھ کسی قسم کی رعایت یا نرمی نہیں برتی جائیگی۔

ادھر ایرانی حکام نے کہا ہے کہ ایرانی عدلیہ گرفتار مظاہرین کے تیز ٹرائلز کروانے کا فیصلہ کر چکی ہے، ایران نے احتجاج کو داخلی جنگ قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کی ہدایت جاری کردی ہے، غیر ملکی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی حکومت نے مظاہروں کو بدامنی اور دہشت گردی سے جوڑ دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!