جمعرات, جنوری 15, 2026
انٹرنیشنلروسی فوج نے یوکرین میں سمی ریجن کے آبادیاتی مرکز کومارووکا کو...

روسی فوج نے یوکرین میں سمی ریجن کے آبادیاتی مرکز کومارووکا کو آزاد کرالیا

روسی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرین میں اپنے خصوصی فوجی آپریشن کے تحت بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے سمی ریجن کے آبادیاتی مرکز کومارووکا کو آزاد کرالیا ہے، کارروائیوں کے دوران یوکرینی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا اور اس دوران یوکرینی فوج کے 1310 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائنی فوج نے روس کے بیٹل گروپ نارتھ کے ذمہ داری کے علاقے میں تقریباً 190فوجی اور دو بکتر بند گاڑیاں کھو دیں، 200 فوجی اور تین بکتر بند جنگی گاڑیاں بیٹل گروپ ویسٹ کے ذمہ داری کے علاقے اور تقریباً 125فوجی اور چھ بکتر بند گاڑیاں جنوبی کے ذمہ داری کے علاقے میں کھو دیئے گئے اسی طرح یوکرینی فوج نے روس کے بیٹل گروپ سینٹر کے ذمہ داری کے علاقے میں تقریباً 440فوجی، دو ٹینک اور ایک پیادہ فائٹنگ گاڑی کھو دی ہے، 300سے زائد فوجی ہلاک ہوئے جبکہ ایک بکتر بند اہلکار کیریئر اور سات بکتر بند جنگی گاڑیاں ایسٹ کے ذمہ داری کے علاقے میں تباہ ہوئیں۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق روس کے جنگی گروپ نارتھ نے گزشتہ روز یوکرین کے 190فوجیوں کو ہلاک اور دو بکتر بند جنگی گاڑیوں کو اپنی ذمہ داری کے علاقوں میں تباہ کر دیا، روسی مسلح افواج نے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک 670جنگی طیارے، 283ہیلی کاپٹرز، 108,925ڈرونز، 27,115ٹینک اور دیگر آرمرڈ گاڑیاں، 32,567فیلڈ آرٹلری اور 51,746خصوصی فوجی گاڑیاں تباہ کی ہیں، تازہ ترین کامیابی روسی فوج کے متعدد فرنٹ لائنز پر جاری آپریشنز کا حصہ ہے جس کا مقصد یوکرینی افواج اور ان کے ہتھیاروں پر مسلسل دبائو ڈالنا اور علاقے کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!