پاکستانی پاسپورٹس عالمی رینکنگ میں 126 ویں سے 98 ویں نمبر پر آگیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی حیثیت عالمی فہرست میں مضبوط ہورہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی پاسپورٹ عالمی رینکنگ میں 126ویں نمبر سے 98ویں نمبر پر آگیا ہے، ترقی کا سلسلہ انشاء اللہ جاری رہے گا۔




