اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں سرمایہ کاری کی نمو 2025 میں مستحکم آغاز کو تیار،...

چین میں سرمایہ کاری کی نمو 2025 میں مستحکم آغاز کو تیار، تھنک ٹینک

چین  کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر نان جنگ میں لوگ ایک سپرمارکیٹ میں خریداری کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)قومی ترقی واصلاحات کمیشن کے ماتحت ایک تھنک ٹینک کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ 2025 میں چین کی سرمایہ کاری کی ترقی کے مستحکم آغاز کی توقع ہے جس میں ابتدائی منصوبوں کی منظوری اور مقامی حکومتوں کے لئے قرضوں میں رعایت کے اقدامات شامل ہیں۔

چائنیز اکیڈمی آف میکرو اکنامک ریسرچ میں انویسٹمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ یانگ پھنگ  نے آل چائنہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی بدھ کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں چین کی اقتصادی لچک پر بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے پیش گوئی کی کہ وہ 2024 کے اپنے طے شدہ شرح نمو 5 فیصد کو حاصل کرلے گی۔

چین کا قومی ادارہ شماریات جمعہ کو 2024ء کے اہم میکرو اقتصادی اعداد و شمار جاری کرے گا۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ چین کے دسمبر کے معاشی اشاریے صارف اخراجات میں بہتری اور صنعتی پیداوار و سرمایہ کاری میں استحکام کو ظاہر کریں گے۔

یانگ نے کہا کہ بڑے قومی منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے والی پالیسیوں سمیت دیگر پالیسیوں پر عملدرآمد نے پہلے ہی 2024 میں مثبت نتائج ظاہر کئے ہیں۔ ان اقدامات نے اہم شعبے میں سرمایہ کاری اور سازوسامان کو اپ گریڈ کرنے میں تیزی سے پیشرفت کرکے مجموعی سرمایہ کاری میں توسیع کو تقویت دے کر معیشت میں طویل مدتی ترقی کی صلاحیت کو بڑھادیا ہے۔

یانگ نے کہا کہ صارفین پر مبنی پالیسیوں خاص کر پرانی مصنوعات کو نئی مصنوعات سے تبدیل کرنے سے متعلق دوستانہ پالیسیاں بھی موثر رہی ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے گھریلو آلات، فرنیچر اور گاڑیوں جیسے شعبوں میں فروخت مسلسل بڑھنے کا حوالہ دیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران چین کی فکسڈ اثاثہ جاتی سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت 3.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اشیائے صرف کی خوردہ فروخت 3.5 فیصد بڑھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!