ہیڈلائن:
رضاکاروں کی جانب سے شی زانگ کے زلزلہ متاثرین کے لئے خوراک اور نفسیاتی مدد کی فراہمی
جھلکیاں:
چین کےجنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے میں شدید زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔لہاسا کے رضاکاروں کی ایک ٹیم نے زلزلہ متاثرین کے لئے کھانے پینے کا بندوبست اور رہنے کے لئے خیمے نصب کئے ہیں۔ آئیے اس کی مزید تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ آبادکاری کے مقامات کے مناظر
2۔ساؤنڈ بائٹ1(چینی): سو وینکائی، لہاسا کےرضاکار
3۔آبادکاری کے مقامات کے مناظر
4۔ساؤنڈ بائٹ2(چینی): تسیتین لھمو،خاتون سماجی کارکن
5۔ساؤنڈ بائٹ3(چینی): ڈینزن کامو، مقامی رہائشی بچی
6۔آبادکاری کے مقامات کے مناظر
تفصیلی خبر:
گزشتہ دنوں چین کےجنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے میں 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں تیزی سےجاری ہیں۔ منگل کے روز ڈنگری کاؤنٹی میں آنے والے شدید زلزلےسے 126افراد ہلاک اورسینکڑوں لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ڈنگری کاؤنٹی کےٹسوگو ٹاؤن شپ کے تانگرن گاؤں میں لہاسا کے رضاکاروں نے آبادکاری کے مقام پر متاثرہ لوگوں کو مفت کھانا فراہم کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ1(چینی): سو وینکائی، لہاسا کےرضاکار
ہم سب رضاکارانہ طور پر یہاں ہر ممکن کوشش کرکے جلدی پہنچے ہیں۔ہم نے متاثرین کے لئے کچھ گرم کھانے،جیسے یاک کے گوشت کے ڈمپلنگز(کھانے کی ایک قسم)یا لانژو بیف نوڈلز تیار کئے ہیں۔آج دوپہر کے کھانے میں نوڈلز ہوں گے۔ قدرتی آفات کے دوران تمام نسلی گروہ متحد ہوتے ہیں۔ چینی قوم کے 56 نسلی گروہ انار کے بیجوں کی طرح متحد ہیں۔‘‘
شی زانگ اسٹارلائٹ سوشل ورک سروس سنٹر کے سماجی کارکن آبادکاری کے مقام پر بچوں کو زلزلے کے بعد نفسیاتی مدد بھی فراہم کر رہے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ2(چینی): تسیتین لھمو، خاتون سماجی کارکن
’’ہم بچوں اور بزرگوں کو نفسیاتی سکون فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہاں ہم نے بچوں کے لئے خیمےبھی لگائے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ3(چینی): ڈینزن کامو، مقامی رہائشی بچی
’’زلزلے کے دوران میں بہت خوفزدہ ہوئی لیکن لہاسا سے کچھ فائر فائٹرز یہاں آئے جس سے میرا خوف ختم ہوگیا ہے۔‘‘
متاثرہ علاقوں میں چند دنوں کےاندر آبادکاری کے224مقامات قائم کئےگئے ہیں جہاں47 ہزار 500 افراد رہائش پذیر ہیں۔اس کے علاوہ ان مقامات پر 12 ہزار 730 خیمےبھی نصب کئےگئے ہیں جہاں ہیٹنگ کی 12 ہزار 43 سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
شیگاسی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link