اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں موسم بہار تہوار کا سفری رش رفتار اور کارکردگی سے...

چین میں موسم بہار تہوار کا سفری رش رفتار اور کارکردگی سے کہیں زیادہ نمایاں

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بیجنگ مغربی ریلوے سٹیشن پر مسافروں کے رش کامنظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ٹریفک کا شدید دباؤ برداشت کرنے کی متاثر کن صلاحیت 2025 کے بہار تہوار کے سفری رش کے دوران ایک ثبوت قائم کرنے کو تیار ہے۔ سفری رش کے 40 دنوں میں اندازاً 9 ارب مسافر دوروں کو نمٹانے کی توقع ہے۔

سال میں ایک بار دنیا کی سب سے بڑی آبادی کی نقل مکانی کے طور پر جانا جانے والا مسافروں کارش یا چنیون ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے، حفاظت کو برقرار رکھنے، خراب موسمی اثرات کو کم کرنے اور مسافروں اور مال برداری کے عمل کو مربوط کرنے میں چیلنجز پیدا کرتا ہے۔

سالانہ چنیون کی شدت کا اندازہ لگانے کے لئے  کوئی بھی ریلوے آمد ورفت کے کچھ اعداد و شمار کا تجزیہ کرسکتا ہے۔ اس دوران یومیہ 14 ہزار سے زیادہ مسافر ٹرینیں چلیں گی۔ منگل کو سفری سیزن شروع ہونے سے پہلے ملک بھر میں کل 185 نئی بلٹ ٹرینوں کو سروس میں شامل کیا گیا جو 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

محفوظ اور تیز سفر کے لئے عوام کی ضرورت کو پورا کرنے کی خاطر سمارٹ خدمات کو وسیع پیمانے پر استعمال میں لایا گیا ہے۔ ان میں موسم سرما کی تعطیلات پر کالج کے طالب علموں اور کام کے مقامات سے گھر لوٹنے والے کارکنوں کے لئے خودکار ٹکٹنگ اور خصوصی بکنگ شامل ہیں۔

سڑکوں پر ایک اور روشن لمحہ نئی توانائی گاڑیوں (این ای وی) کا بڑھتا ہوا استعمال ہے جو چین میں ماحول دوست سفر  کی طرف منتقلی کا واضح ثبوت ہے۔

سفر میں اضافے کے لئے ہائی وے سروس ایریاز میں الٹرا فاسٹ چارجنگ سٹیشنوں کو فروغ دیاجارہاہے اور چارجنگ روبوٹس جیسے ذہین حل متعارف کرائے جارہے ہیں۔ ہائی وے سروس کے 97 فیصد علاقوں میں اب چارجنگ کی سہولیات پیش کی جارہی ہیں جس سے این ای وی کی ڈرائیونگ مسافروں کے لئے زیادہ پرکشش بن گئی ہے۔

چین کی آزاد ویزا پالیسی میں توسیع اور غیر ملکیوں کے داخلے کو آسان بنانے کے لئے مزید اقدامات متعارف کروانے کی وجہ سے اس سال کے چنیون میں بین الاقوامی مسافروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔

چنیون کے ذریعے دنیا ایک ایسے چین کو دیکھ سکتی ہے جو قابل ذکر معاشی قوت، ثقافتی تحفظ، تکنیکی ترقی اور بیرونی دنیا کے ساتھ بڑھتے ہوئے تبادلے کا مظاہرہ کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!