روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف ماسکو میں سالانہ پریس کانفرنس کررہے ہیں-(شِنہوا)
ماسکو(شِنہوا)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ دنیابھر میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ایسے وقت میں روس اور چین کے درمیان تعلقات عالمی استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہیں۔
اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں سرگئی لاروف نے کہا کہ روس اور چین کی شراکت داری جدید بین الاقوامی تعلقات میں استحکام کے اہم عوامل میں سے ایک ہے۔
روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ واشنگٹن اور شمالی اٹلانٹک اتحاد سے اس کے اتحادی عالمی محاذ آرائی اور دشمنی کو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، اختلافات کے بیج بو رہے ہیں اور یورپ اور دیگر جگہوں پر تقسیم پیدا کررہے ہیں۔
سرگئی لاروف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اس وقت یوریشین اکنامک یونین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنا رہی ہے جو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے ہم آہنگ ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے تعاون، شراکت داری اور مستقبل کے منصوبوں کی بین الاقوامی اہمیت بہت زیادہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائےگا۔
