بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز نے کہا ہے کہ آئندہ سال سرمایہ کاری کی شرح نمو کو مستحکم رکھنے کے لئے متعدد اقدامات کئے جائیں گے۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) نے ایک ورک کانفرنس میں بتایا کہ ان اقدامات میں مختلف اقسام کے سرکاری سرمایہ کاری فنڈز سے بھرپور استفادہ، مرکزی بجٹ کی سرمایہ کاری کے حجم میں اعتدال کے ساتھ اضافہ اور نئی پالیسی پر مبنی مالیاتی ذرائع کا مسلسل استعمال شامل ہوگا۔
این ڈی آر سی کے مطابق آئندہ سال وہ نجی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے، اشیائے صرف کے تبادلے کے پروگراموں کے نفاذ کو بہتر بنانے، خدمات کے شعبے میں کھپت کو فروغ دینے، ترقی کے نئے محرکات کو پروان چڑھانے اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو مزید وسعت دینے کے لئے اقدامات کرے گا۔



