پیر, دسمبر 15, 2025
انٹرنیشنلاقوام متحدہ کے سربراہ کی سوڈان میں رضاکاروں کے اڈے پر ڈرون...

اقوام متحدہ کے سربراہ کی سوڈان میں رضاکاروں کے اڈے پر ڈرون حملوں کی مذمت

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سوڈان کے علاقے کادوگلی میں اقوام متحدہ امن مشن کے نقل وحمل کے اڈے پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کے بیان کے مطابق ان حملوں میں 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے، جو سب بنگلہ دیشی امن دستے کے رکن تھے اور ابیہ کے لئے اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

انتونیو گوتریس نے بنگلہ دیش کی حکومت، عوام اور شہید امن اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ  گہری اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن محافظوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتا ہے اور میں تنازع کے تمام فریقین کو یاد دلاتا ہوں کہ وہ اقوام متحدہ عملے اور شہریوں کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پر جوابدہی لازمی ہوگی۔

بیان میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے لڑائی میں ملوث فریقین سے پھر زور دے کر کہا کہ وہ فوری جنگ بندی پر اتفاق کریں اور بات چیت دوبارہ شروع کریں تاکہ ایک دیرپا، جامع  اور سوڈان کے زیر ملکیتی سیاسی عمل تک پہنچا جا سکے۔

سوڈانی مسلح افواج نے اس حملے کا الزام نیم فوجی رپیڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) پر لگایا ہے جسے آر ایس ایف نے مسترد کر دیا ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!