مکاؤ(شِنہوا)مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) کی حکومت نے نان جنگ قتل عام کے متاثرین کی یاد میں ایک تعزیتی تقریب منعقد کی۔
مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو سیم ہو فائی، مکاؤ میں مرکزی عوامی حکومت کے رابطہ دفتر کے ڈائریکٹر ژینگ شن کونگ، دیگر اعلیٰ حکام، مختلف سماجی شعبوں کے نمائندوں اور اساتذہ و طلبہ نے تقریب میں شرکت کی۔ جس میں تقریباً 450 افراد موجود تھے۔
شرکاء نے چین کا قومی ترانہ گایا۔ اعزازی گارڈ نے یادگاری سٹیج پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ سیم ہوفائی اور دیگر حکام نے آگے بڑھ کر ربن اور پھولوں کو درست کیا، جس کے بعد ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
نان جنگ قتل عام اس وقت پیش آیا جب جاپانی افواج نے 13 دسمبر 1937 کو اس وقت کے چینی دارالحکومت پر قبضہ کر لیا۔ چھ ہفتوں کے دوران دوسری جنگ عظیم کے بدترین اور وحشیانہ واقعات میں سے ایک واقعے میں تقریباً تین لاکھ چینی شہریوں اور غیر مسلح فوجیوں کو قتل کیا گیا۔
2014 میں چین کی اعلیٰ قانون ساز اسمبلی نے 13 دسمبر کو نان جنگ قتل عام کے متاثرین کے لئے قومی یادگاری دن کے طور پر مقرر کیا تھا۔



