اتوار, دسمبر 14, 2025
تازہ ترینچین کا ملک بھر میں زچگی کی مفت سہولت متعارف کرانے کا...

چین کا ملک بھر میں زچگی کی مفت سہولت متعارف کرانے کا ارادہ

بیجنگ(شِنہوا)چین نے ایک اہم منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 2026 سے قومی انشورنس کے رہنما اصولوں کے تحت والدین کے لئے بچے کی پیدائش کو تقریباً مفت بنا دیا جائے گا۔

یہ اقدام قومی صحت کے تحفظ کے متعلق کانفرنس میں سامنے آیا، جو بچوں کی پیدائش سے جڑے مالی بوجھ کو کم کر کے ملک میں گرتی ہوئی شرح پیدائش سے نمٹنے کی ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

حکام نے بتایا کہ قومی طبی انشورنس فنڈ کی مالی استطاعت کو مدنظر رکھتے ہوئے حمل سے قبل اور دوران حمل طبی معائنوں کے اخراجات کی کوریج میں اضافہ کیا جائے گا۔

اگلے سال کے لئے ہدف یہ ہے کہ پورے ملک میں زچگی کے بنیادی اخراجات کو انشورنس پروگراموں کے تحت مکمل طور پر کور کیا جائے، تاکہ پالیسی کی حدود کے اندر معمول کی زچگی خدمات کے لئے افراد کو جیب سے کوئی ادائیگی نہ کرنی پڑے۔

جی لین، جیانگسو اور شان ڈونگ سمیت صوبائی سطح کے 7 علاقوں میں پالیسی کی حدود کے اندر ہسپتال میں بچے کی پیدائش سے متعلق طبی اخراجات پہلے ہی مکمل طور پر کور کئے جا رہے ہیں۔

چین میں اس وقت زچگی انشورنس تقریباً 25 کروڑ 50 لاکھ افراد کو سہولیات فراہم کرتی ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!