اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی شناخت: چین کے شمال مغربی علاقے شنشی کے تھیٹر میں کام...

چینی شناخت: چین کے شمال مغربی علاقے شنشی کے تھیٹر میں کام کرنے والی رضاکاروں کے جذبات

ہیڈ لائن:

چینی شناخت: چین کے شمال مغربی علاقے شنشی کے تھیٹر میں کام کرنے والی رضاکاروں کے جذبات

جھلکیاں:

چین کے شمال مغربی صوبے شنشی کے علاقے شی آن میں شنشی گرینڈ تھیٹر میں معمر رضاکار خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے پرجوش کردار اور تجربے کے حوالے سے خوشگوار  یادوں کا  تذکرہ کیا ہے۔  آئیے اس حوالے سے تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ چین کے شمال مغربی علاقے شنشی کے تھیٹر میں جوشیلے رضاکاروں کے مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): چھوئی ینگ، رضاکار، شنشی گرینڈ تھیٹر، شی آن

3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): می شیا، رضاکار

4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): رن باؤیان، رضاکار، شنشی گرینڈ تھیٹر، شی آن

5۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): سن ڈونگ یون، رضاکار، شنشی گرینڈ تھیٹر، شی آن

6۔ ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): چھوئی ینگ، رضاکار، شنشی گرینڈ تھیٹر، شی آن

7۔ ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): می شیا، رضاکار

8۔ ساؤنڈ بائٹ 7 (چینی): سن ڈونگ یون، رضاکار، شنشی گرینڈ تھیٹر، شی آن

9۔ ساؤنڈ بائٹ 8 (چینی): می شیا، رضاکار

10۔ ساؤنڈ بائٹ 9 (چینی): چھوئی ینگ، رضاکار، شنشی گرینڈ تھیٹر، شی آن

11۔ ساؤنڈ بائٹ 10 (چینی): رن باؤیان، رضاکار، شنشی گرینڈ تھیٹر، شی آن

12۔ ساؤنڈ بائٹ 11 (چینی): می شیا، رضاکار

13۔ ساؤنڈ بائٹ 12 (چینی): سن ڈونگ یون، رضاکار، شنشی گرینڈ تھیٹر، شی آن

14۔ ساؤنڈ بائٹ 13 (چینی): رن باؤیان، رضاکار، شنشی گرینڈ تھیٹر، شی آن

15۔ ساؤنڈ بائٹ 14 (چینی): چھوئی ینگ، رضاکار، شنشی گرینڈ تھیٹر، شی آن

تفصیلی خبر:

آئیں شی آن میں چین کے شمال مغربی شنشی صوبے کے شنشی گرینڈ تھیٹر کی ریٹائرڈ رضاکاروں سے ملتے ہیں جو اپنے کرداروں کے حوالے سے جوش و جذبہ اور تجربہ رکھتی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): چھوئی ینگ، رضاکار، شنشی گرینڈ تھیٹر، شی آن

”میرا نام چھوئی ینگ ہے۔ میری عمر 60 سال سے زیادہ ہے ۔ مجھے ریٹائرڈ ہوئے 10 سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): می شیا، رضاکار

”میرا نام می شیا ہے۔ میری عمر 49 سال ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): رن باؤیان، رضاکار، شنشی گرینڈ تھیٹر، شی آن

”میرا نام رن باؤیان ہے۔ میری عمر 53 سال ہے ۔ میں نے 3 سال سے زیادہ عرصہ پہلے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): سن ڈونگ یون، رضاکار، شنشی گرینڈ تھیٹر، شی آن

”میرا نام سن ڈونگ یون ہے۔ میری عمر 55 سال ہے۔ دراصل کافی عرصہ پہلے میری ریٹائرمنٹ ہوئی- اب تقریباً 10 سال ہو گئے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): چھوئی ینگ، رضاکار، شنشی گرینڈ تھیٹر، شی آن

”میری بیٹی ہمارے تھیٹر کی بڑی مداح ہے۔ ایک دن اس نے رضاکاروں کی بھرتی کا ایک اشتہار دیکھا۔ اس نے مجھے اس کے بارے میں بتایا اور پوچھا، ‘اماں، کیا آپ کو اس میں دلچسپی ہو گی؟’ مجھے ڈر تھا کہ وہ مجھے نہیں لیں گے کیونکہ میری عمر زیادہ اور بال سفید ہیں۔ہمیں سامان رکھنے کا کمرہ مفت میں دیا گیا ہے۔ کاغذی بیگ یہاں لانے کی اجازت نہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): می شیا، رضاکار

”میں ہمیشہ چاہتی تھی کہ کام کے دوران اچھا کام والا لباس پہنوں۔ یہ آپ کو بہت زیادہ پرجوش اور پراعتماد  بناتا ہے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں شنشی گرینڈ تھیٹر میں رضاکار کے طور پر کام کروں گی۔ اتنا پیارا یونیفارم پہن کر دوسروں کی مدد کروں گی۔ یہ میرے لئے بڑی حیران کن بات ہے۔

”یہ کھانا یہاں ممنوع ہے۔ ٹھیک ہے، مہربانی کر کے یہاں سے داخل ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 7 (چینی): سن ڈونگ یون، رضاکار، شنشی گرینڈ تھیٹر، شی آن

”کچھ ناظرین نے نوٹ کیا ہے کہ لابی میں سروس اسٹاف کے تمام ارکان ریٹائرڈ ہیں۔ میرے نزدیک عمر کا خیال کئے بغیر آپ کو کسی نہ کسی طرح کام کرنا پڑتا ہے۔ اگرچہ ہم ریٹائرڈ ہیں لیکن پھر بھی  مجھے لگتا ہے کہ ہم اب بھی اپنی عروج پر ہیں۔آپ مجھے ٹکٹ چیک کرنے دیجئے۔ آپ کی نشست تیسری منزل پر ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 8 (چینی): می شیا، رضاکار

”چونکہ ہم بڑی عمر کے رضاکار ہیں، اس لئے ہمارے پاس زندگی اور کام کا بھرپور تجربہ بھی ہے۔ ہم نے خود کو ایک صبر کرنے والی اور پُر سکون شخصیت کے طور پر ڈھالا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 9 (چینی): چھوئی ینگ، رضاکار، شنشی گرینڈ تھیٹر، شی آن

”جس لمحے ناظرین تھیٹر میں داخل ہوتے ہیں ان کی پہلی نظر ہم پر پڑتی ہے۔ اس لئے شو کے آغاز سے پہلے ہمیں سب کچھ تیار کرنا ہوتا ہے۔

ہم لابی میں ان کا استقبال کرتے ہیں۔ ان کی صحیح دروازے اور منزل کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔ ہم ان کی مدد کرتے ہیں تاکہ وہ سمجھ سکیں کہ کونسی پرفارمنس ڈانس ڈرامہ ہے، کونسی اوپیرا ہے یا کونسا میوزیکل ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 10 (چینی): رن باؤیان، رضاکار، شنشی گرینڈ تھیٹر، شی آن

”جن شائقین کے پاس سامان یا بھاری بیگ ہوں، ہم انہیں بتائیں گے کہ انہوں نے یہ کہاں رکھنے ہیں۔

جن لوگوں نے بھاری کوٹ یا جیکٹ پہنے ہوئے ہوں تو ہم یہ کوٹ یا جیکٹ وغیرہ لٹکانے میں ان  کی مدد کریں گے تاکہ وہ آسانی کے ساتھ شو سے لطف اندوز ہو سکیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 11 (چینی): می شیا، رضاکار

”میں شنشی گرینڈ تھیٹر میں ڈیڑھ سال سے ہوں۔ مجھے دل کی گہرائیوں سے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 12 (چینی): سن ڈونگ یون، رضاکار، شنشی گرینڈ تھیٹر، شی آن

” میں روزانہ شام کے وقت تھیٹر میں کام کرنے کا منتظر رہتا ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 13 (چینی): رن باؤیان، رضاکار، شنشی گرینڈ تھیٹر، شی آن

”اب میں اپنے کام کے بارے میں بہت پرجوش ہوں۔ آپ جانتے ہیں؟ مجھے یہ بات واقعی پسند ہے کہ کام کرتے ہوئے میں کیا ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 14 (چینی): چھوئی ینگ، رضاکار، شنشی گرینڈ تھیٹر، شی آن

”مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اس تھیٹر نے واقعی مجھے ایک اسٹیج دیا ہے۔ میں واقعی چاہتی ہوں کہ اس پر مزید محنت کروں۔ اپنی عمر کے اس مرحلے پر بھی میں اپنی کمیونٹی میں اپنے حصے کا کردار ادا کر سکتی ہوں۔ جس وقت میرے کام کو سراہا جائے تو مجھے اس پر فخر محسوس ہوتا ہے۔”

شی آن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!