اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریناقوام متحدہ کا شام میں تمام فریقین کے درمیان جامع مذاکرات پر...

اقوام متحدہ کا شام میں تمام فریقین کے درمیان جامع مذاکرات پر زور

ہیڈ لائن:

اقوام متحدہ  کا شام میں تمام فریقین کے درمیان جامع مذاکرات پر زور

جھلکیاں:

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ نے شام میں تمام فریقین کے درمیان جامع مذاکرات پر زور دیا ہے۔ انہوں نے مزید کیا گفتگو کی؟ آئیے اس حوالے سے اس ویڈیو میں تفصیل جانتے ہیں۔

شوٹنگ ٹائم: 9 دسمبر 2024

ڈیٹ لائن: 10 دسمبر 2024

دورانیہ: ایک منٹ 15 سیکنڈ

مقام: جنیوا، سوئٹزرلینڈ

درجہ بندی: سیاست

شاٹ لسٹ:

1۔ اقوام متحدہ کے دفتر کے مختلف مناظر

2۔ انسانی حقوق کے ہائی  کمشنر کے دفتر کی سال کے اختتام پر پریس کانفرنس کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): وولکر ترک، ہائی کمشنر انسانی حقوق، اقوام متحدہ

تفصیلی خبر:

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے پیر کے روز شامی فریقین سے اپیل کی کہ وہ اپنے ملک میں اقتدار کی منتقلی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے جامع مکالمے میں شرکت کریں۔سال کے آخر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک نے امید ظاہر کی کہ موجودہ حالات ایسے مکالمے کی راہ ہموار کریں گے۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): وولکر ترک، ہائی کمشنر انسانی حقوق، اقوام متحدہ

” درحقیقت یہ واقعی اہم اور ضروری معاملہ ہے -تمام فریق اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔عالمی انسانی ہمدردی اور انسانی حقوق کے قانون کی پاسداری کی جائے۔ تمام اقدامات میں اس امر کو یقینی بنائیں کہ تمام اقلیتی گروپوں کا تحفظ یقینی ہو اور انتقامی کارروائیوں سے گریز کیا جائے۔ آگے بڑھنے کا واحد راستہ ایک قومی سطح کا سیاسی عمل ہے۔ اسی صورت  دکھوں کا طویل سلسلہ ختم اور تمام شامیوں کی آرزوؤں کی تکمیل ہو سکتی ہے۔ سیاسی عمل سچائی، انصاف، مصالحت اور مفاہمت کو یقینی بناتا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ شام کے تمام لوگوں کے انسانی حقوق کا تحفظ اس سیاسی عمل کا بنیادی مقصد ہو۔ معنی خیز اور جامع مذاکرات میں تمام شام کے تمام طبقات خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کی شمولیت ہونی چاہئے۔ شام کی خودمختاری، اتحاد، آزادی اور علاقائی سالمیت کو بحال کیا جانا چاہئے۔ میرا دفتر اس اقتدار کی منتقلی کے اس عمل میں تعاون کو  تیار ہے۔”

جنیوا، سوئٹزرلینڈ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!