اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینوائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم...

وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے آخری اور تیسرے ٹی 20 میچ کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے تیسرے ٹی 20 کیلیے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، جس میں عثمان خان کو ڈراپ کر کے سلمان علی آغا کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پلینگ الیون میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب اور طیب طاہر، عرفان خان ،عباس آفریدی، شاہین آفریدی،حارث رئوف، جہاں داد خان اور ابرار احمد شامل ہیں۔

تیسرا و آخری میچ پاکستان کے وقت کے مطابق آج شب نو بجے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پہلے دو ٹی 20 میچز میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پروٹیز نے 207 رنز کا ہدف 3 گیندوں پر حاصل کیا اور پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!