پیر, جولائی 28, 2025
پاکستانجسٹس جمال مندوخیل کا جسٹس منصور علی شاہ کو جوابی خط

جسٹس جمال مندوخیل کا جسٹس منصور علی شاہ کو جوابی خط

سپریم کورٹ  کے جسٹس جمال مندوخیل نے  جسٹس منصورعلی شاہ کو جوابی خط لکھ دیا ہے جس کے متن میں  کہا کہ عدلیہ میں ججز تعیناتی کےرولز اور سخت میکنزم سےمتعلق آپ کی تجاویز پہلےبھی زیر غور لائے کل والا خط بھی دیکھیں گے ،  آئندہ بھی آپ اپنی تجاویز رولز کمیٹی کو دے سکتے ہیں ۔

جسٹس جمال خان مندوخیل کا خط میں مزید کہنا تھا کہ آپ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے تناظر میں بھی بات کی ۔ اس کا جواب نہیں دوں گا کیوں کہ درخواستیں سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں ۔ میری بھی یہی رائے ہے کہ آئین کی منشا ہےعدلیہ آزاد اور غیرجانبدار ہو۔  عدلیہ کے ممبران قابل اور دیانتدار ہونے چاہئیں،اسی مقصد کے لئے رولز بنا رہے ہیں ۔ آپ کے علم میں ہے چھبیسویں ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن دوبارہ تشکیل دیا گیا ۔ نئے کمیشن نےچیف جسٹس کو رولز بنانے کیلئےکمیٹی کی تشکیل کا اختیار دیا ۔ اور انہوں نے میری سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ۔کمیٹی کے دو اجلاس ہو چکے ۔ آپ کی سفارشات پہلے ہی ڈرافٹ میں شامل کی جا چکی ہیں ۔

خط سے پہلے ہی مجوزہ ڈرافٹ آپ کے ساتھ شیئر بھی کر چکا ہوں ۔ کمیٹی کا مینڈیٹ صرف ججز تعیناتی کے رولز کا مسودہ تیار کرنا ہے ۔ معلوم ہوا کہ آپ نے تین ہائی کورٹس کیلئے ججز کے نام تجویز کئے ہیں ۔ میرا مشورہ ہے ججز کیلئے نام رولز کی کمیشن سے منظوری کے بعد دیں ۔ ججز تعیناتی سے متعلق آپکی تجاویز کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!