اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے اشیا تبادلہ پروگرام سے 10 کھرب یوآن سے زائد مالیت...

چین کے اشیا تبادلہ پروگرام سے 10 کھرب یوآن سے زائد مالیت کی گھریلو مصنوعات فروخت

چین کےمشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے ایک سٹور میں خریدار "ڈبل 11” خریداری میلے کے تشہیری بینر کے پاس سے گزررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی کی پالیسی معاونت یافتہ اشیائے صرف تبادلہ پروگرام سے اشیائے صرف کی فروخت سے ہونے والی آمدنی 10 کھرب یوآن (تقریباً 139.1 ارب امریکی ڈالر) سے زائد ہوچکی ہے۔

چین کی وزارت تجارت کے مطابق جمعے تک اشیا تبادلہ پروگرام کے ذریعے 2024  کے دوران 52 لاکھ مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گھریلو مصنوعات کی فروخت 4 کروڑ 90 لاکھ یونٹس سے زائد رہی جبکہ 9 لاکھ الیکٹرک سائیکلیں فروخت ہوئیں۔

مارچ میں ریاستی کونسل نے بڑے پیمانے پر سازوسامان کی اپ گریڈیشن اور اشیاء کے تبادلے سے متعلق ایک لائحہ عمل جاری کیا تھا۔ اس قسم کا آخری تجدیدی پروگرام تقریباً 15 برس قبل جاری کیا گیا تھا۔

چین میں 2023 کے اختتام پر لوگوں کے پاس 33 کروڑ 60 لاکھ گاڑیاں اور ریفریجریٹرز، واشنگ مشینیں اور ایئر کنڈیشنر سمیت 3 ارب سے زائد بڑی گھریلو مصنوعات تھیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!