اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے آبی ذخائر میں2000ء کے بعد سے پانی ذخیرہ کرنے کی...

چین کے آبی ذخائر میں2000ء کے بعد سے پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت میں اضافہ

چین کے وسطی صوبے ہوبے میں تھری گورجز ریزروائر سے دریائے ہان جیانگ تک پانی پہنچانے کے منصوبے میں سرنگ کی تعمیرپر کام جاری ہے۔(شِنہوا)

نان جِنگ(شِنہوا)چین کے آبی ذخائر میں سال 2000ء کے بعد سے تقریباً 470 ارب مکعب میٹر یا 90.8 فیصد کا مجموعی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ نتائج سائنس بلیٹن میں ایک تحقیقی مضمون میں شائع ہوئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ آبی ذخائر سے پینے کے پانی کے لئے دستیاب میٹھے پانی کے وسائل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مطالعے سے پتہ چلا کہ ملک بھر میں 2670 جھیلیں اور 5156 آبی ذخائر ہیں جن میں سے ہر ایک کا رقبہ ایک مربع کلومیٹر سے زیادہ ہے۔

 2000ء کے بعد سے پانی کی بچت کے بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں نے جھیلوں اور آبی ذخائر میں دستیاب میٹھے پانی کے وسائل کو نمایاں طور پر فروغ دیا ہے، جس سے پینے کے پانی کے ذرائع کی حفاظت میں اضافہ ہوا ہے۔

تحقیقی مضمون میں کہا گیا ہے کہ 2016 سے 2023 تک پینے کے پانی کے مرکزی ذرائع کے طور پر درجہ بندجھیلوں اور آبی ذخائر کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اس پیشرفت نے 2004 میں 30کروڑ 34لاکھ کے مقابلے میں 2022 میں  56کروڑ 14لاکھ  شہری مکینوں کو پینے کے پانی کے بہتر ذرائع تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے۔

یہ تحقیق چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے نان جِنگ انسٹی ٹیوٹ آف جیوگرافی اینڈ لیمنولوجی، سن یات سین یونیورسٹی، چین کے قومی ماحولیاتی نگران مرکز اور برطانیہ کی بنگور یونیورسٹی کے محققین نے مشترکہ طور پر کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!