چینی نائب وزیراعظم ہی لی فینگ بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں فرانسیسی صدرکے سفارتی مشیر ایمانوئل بون سے ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے بیجنگ میں فرانسیسی صدر کے سفارتی مشیر ایمانوئل بون سے ملاقات کی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ہی لی فینگ نے کہا کہ چین نے اپنی ترقی کی راہ پر ہمیشہ فرانس کو ترجیحی شراکت دار کے طور پر دیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان مشترکہ اتفاق رائے پر عملدرآمد اور تزویراتی مکالمے کو مستحکم بنایا جا سکے، روایتی شعبوں میں تعاون کو گہرا اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو وسعت دی جاسکے جبکہ اعلیٰ سطح کی وسعت کے ذریعے چین-فرانس اور چین-یورپی یونین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
اس موقع پر فرانسیسی صدر کے سفارتی مشیر ایمانوئل بون نے کہا کہ فرانس تعمیری بات چیت کے ذریعے کھلے پن اور تعاون کے فروغ کی حمایت کرتا ہے اور دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کی پائیدار، متوازن اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
