اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی مقامی بائیوٹیکنالوجی کمپنیوں نے عالمی مواقع کی نئی راہیں کھول...

چین کی مقامی بائیوٹیکنالوجی کمپنیوں نے عالمی مواقع کی نئی راہیں کھول دیں

چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر شین یانگ میں شین یانگ سن چھی فارماسیوٹیکل کمپنی لمیٹڈ کا ایک ملازم دوائیں چیک کررہا ہے-(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)چین کی بائیوٹیکنالوجی کمپنیاں ادویات کی دریافت کے سلسلے میں انتہائی زیادہ وسائل پر مبنی طویل محنت طلب سائنسی اختراعات میں ابھررہی ہیں۔

اس کی تازہ مثالوں میں سے ایک شنگھائی میں قائم ایک بائیوٹیکنالوجی کمپنی لانووا میڈیسنز شامل ہے جس نے نومبر میں سرطان کے خاتمے کی اپنی امید افزا دوا ایل ایم -299  کے لئے ایک نمایاں معاہدہ کیا ہے۔

امریکی دوا ساز کمپنی مرک اینڈ کمپنی انکارپوریٹڈ یا ایم ایس ڈی نے لا نووا کے دوا کے تجرباتی مرحلے، تحقیقی اینٹی باڈی کی تیاری،  پیدوار اور تجارتی بنیادوں پر فروخت کے لئے خصوصی عالمی اجازت نامہ حاصل کیا ہے جس کے لئے تقریباً 3.3 ارب امریکی ڈالر کی ادائیگی کی گئی ہے۔

ایم ایس ڈی ریسرچ لیبارٹریز کے صدر ڈین وائی لی کا کہناہے کہ یہ معاہدہ ایم ایس ڈی کی سرطان پر بڑھتی ہوئی تحقیق اور علاج پر توجہ میں اضافہ کرے گا۔ ہم ضرورت مند مریضوں کے لئے وقت کے ساتھ ساتھ مستقل مزاجی سے ایل ایم -299 کا استعمال بڑھائیں گے۔

سال 2024  کی پہلی ششماہی میں چین کی ادویات کی تخلیق کے اجازت ناموں کی تعداد 42 تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 80 فیصد زائد ہے۔

اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت کے عروج نے چین میں ادویات سازی کی صنعت میں نئے مواقع پیدا کئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!