اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 2024 کے دوران اناج کی پیداوار 70 کروڑ ٹن کی...

چین میں 2024 کے دوران اناج کی پیداوار 70 کروڑ ٹن کی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کی کاؤنٹی فینگ ژینگ میں چاول کی کٹائی کرنے والی مشینیں کام کررہی ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2024 کے دوران اناج کی پیداوار 70 کروڑ65 لاکھ ٹن کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی پیداوار سے 1.6 فیصد زائد ہے۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق سال 2024 میں پہلی بار ملک میں 70 کروڑ ٹن سے زائد اناج کی پیداوار ہوئی جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل ملک میں اناج کی سالانہ پیداوار مسلسل 9  برس تک 65 کروڑ  ٹن سے زیادہ رہی تھی۔

اناج  کی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 1.7 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کیٹگری میں چاول، گندم اور مکئی سب فصلوں کی پیداواربڑھی۔ آلو کی پیداوارمیں 1.5 فیصد اضافہ جبکہ سویابین کی پیداوار میں 0.9 فیصد کی کمی ہوئی۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی زبردست فصل کے ساتھ ملک میں اناج کی کاشت کے رقبے میں بھی اضافہ ہوا جو 11 کروڑ 90 لاکھ ہیکٹر سے زائد رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 0.3 فیصد زائد تھا۔ فی یونٹ رقبہ پر اناج کی پیداوار میں بھی 1.3 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات کے عہدیدار وائی فینگ ہوا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران کچھ علاقوں میں سیلاب، خشک سالی، طوفان اور دیگر آفات کے باوجود ملک کے زیادہ تر زرعی علاقوں میں نسبتاً اچھی دھوپ کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت اور پانی کی صورتحال بھی فصلوں کی نشوونما کے لئے سازگار تھی۔

وائی فینگ نے کہا کہ فصل کی زبردست پیداوار سے قومی سطح پر خوراک کے تحفظ کو فروغ ملا اور اس سے دیہات کی تعمیر نو اور ملک کو زرعی پاور ہاؤس بنانے کے لئے ایک ٹھوس بنیاد فراہم ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!