چین اور امریکہ نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے سمجھوتے میں ترمیم اور توسیع کے معاہدے پر دستخط کردیئے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین اور امریکہ نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے سمجھوتے میں ترمیم اور توسیع سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔
چینی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق فریقین نے سمجھوتے میں مزید 5 سال کی توسیع پر اتفاق کیا ہے جس کا اطلاق 27 اگست 2024 سے کیا گیا ہے۔
اس سمجھوتے پر 31 جنوری 1979 کو اس وقت کے چینی رہنما ڈینگ شیاؤ پھنگ اور 39 ویں امریکی صدر جمی کارٹر نے ڈینگ کے دورہ امریکہ کے دوران دستخط کئے تھے۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد یہ اولین بین الحکومتی سمجھوتوں میں سے ایک تھا۔
اس کے بعد سے ہر 5 برس کے بعد اس کی تجدید کی گئی جس سے دونوں ممالک کے درمیان سائنس اور تکنیکی تبادلے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ سمجھوتے میں گزشتہ سال اگست میں 6 ماہ کی توسیع کے بعد رواں سال فروری میں دوبارہ توسیع کی گئی تھی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link