چینی نائب وزیر اعظم ڈِنگ شوئے شیانگ باکو میں آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف سے ملاقات کرر ہے ہیں۔(شِنہوا)
باکو (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ڈِنگ شوئے شیانگ نے آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف سے ملاقات کی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے علی یوف کو چینی صدر شی جن پھنگ کا نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
ڈِنگ نے کہا کہ 32 برس قبل چین ۔ آذربائیجان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد مسلسل مستحکم ہوا ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات تیزی سے پختہ ہوئے۔
ڈِنگ نے کہا کہ جولائی میں آستانہ میں ہونے والی ملاقات میں شی اور علی یوف نے چین-آذربائیجان تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح پر لے جانے کا مشترکہ اعلان کیا تھا۔ فریقین کو چاہئے کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم مفاہمت کو عملی شکل د یتے ہوئے چین۔آذربائیجان تعلقات کو ایک نئے نقطہ آغاز سےمزید بلند سطح پر مسلسل فروغ دیا جائے۔
اس موقع پر آذربائیجان کے صدرعلی یوف نے ڈِنگ کو شی کے لئے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آذربائیجان اور چین حقیقی اسٹریٹجک شراکت دار ہیں جو باقاعدگی سے اعلیٰ سطح کے تبادلوں میں مصروف عمل ہیں اور دوطرفہ تعاون میں مسلسل پیشرفت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ، شی کے تجویز کردہ اہم اقدامات کی تائید کرتا اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر چین کے ساتھ فعال طریقے سے تعاون کرنے کا خواہاں ہے۔
