اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں اسلحے اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق جرائم میں 25.8...

چین میں اسلحے اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق جرائم میں 25.8 فیصد کمی

بیجنگ (شِنہوا) چین میں  اسلحے اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق جرائم میں گزشتہ برس کی نسبت خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ چین کی وزارت عوامی  تحفظ (ایم پی ایس)کے مطابق  رواں سال اب تک 2023 کی اسی مدت کی نسبت   25.8 فیصد کمی آئی ۔

 وزارت عوامی  تحفظ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں  بتایا کہ یہ کمی  اسلحے اور دھماکہ خیز مواد کے جرائم کے خلاف  گزشتہ برس ملک بھر میں شروع ہونے والی ایک مربوط 3سالہ مہم کا نتیجہ ہے ۔

اس مہم کے دوران متعدد سرکاری محکموں اور مقامی اداروں نے غیر قانونی اسلحہ سازی، تجارت اور اسمگلنگ کی روک تھام میں ایک دوسرے سے تعاون کیا۔

ایم پی ایس کے شعبہ عوامی تحفظ انتظامات کے نائب سربراہ چھی شی گو نے بتایا کہ رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک پولیس نے ملک بھر میں 19 ہزار آتشیں اسلحے اور دھماکہ خیز مواد کے مقدمات نمٹائے۔54  جرائم پیشہ گروپوں کا خاتمہ کیا گیا  اور ان غیر قانونی سرگرمیوں سے منسلک   237 مقامات کو تباہ کردیا گیا۔

عوامی تحفظ  حکام نے جیانگ شی اور ہو بے صوبوں اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی اسلحہ سازی اور اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورکس بےنقاب کئے، 34 مربوط قومی آپریشنز کئے اور 831 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

وزارت نے کہا کہ چین کی غیر متزلزل کوششوں کی بدولت ملک میں اسلحے اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق واقعات کی شرح دنیا بھر میں کم ترین ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!