لیما کے پلازہ سان مارٹن کا ایک منظر۔(شِنہوا)
ساؤ پولو(شِنہوا) چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان ثقافتی تبادلوں کی تقریبات کا پیرو اور برازیل میں انعقاد کیا گیا جس سے باہمی تفہیم میں اضافے کے ساتھ ثقافتی تبادلوں کو وسعت ملی ہے۔
چین ۔ لاطینی امریکہ اور کریبین تہذیبوں (ایل اے سی) کے درمیان مکالمے پر 2024 کا فورم 6 نومبر کو پیرو میں ہوا تھا جس میں چین، پیرو، ارجنٹائن اور 10 سے زائد دیگر لاطینی امریکی ممالک کے 150 سے زائد سیاسی رہنماؤں، اسکالرز اور کاروباری نمائندوں نے شرکت کرتے ہوئے "تہذیبی ورثہ اور جدید ترقی” کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔
فورم کا مقصد ثقافتی تبادلوں کا فروغ ، ورثے کا تحفظ و ترقی ، دانشورانہ مدد کی فراہمی اور جدیدیت میں تعاون کی تلاش تھا۔
اسی دن لیما میں چائنہ آور ٹی وی پروگرام اور چائنہ آڈیو ویژول منتھ کے آغاز کی تقریب ہوئی تھی۔
اس پروگرام میں مختلف قسم کے اعلیٰ معیار کے چینی آڈیو ویژول پروگرام پیش کئے جائیں گے جن میں تھری باڈی پرابلم ، من ننگ ٹاؤن اور دی ٹیل آف روز شامل ہیں۔
