اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیراعظم کا بیجنگ-تھیانجن-ہیبے خطے کی ترقی میں نئی پیشرفت پر زور

چینی وزیراعظم کا بیجنگ-تھیانجن-ہیبے خطے کی ترقی میں نئی پیشرفت پر زور

چین کے وزیراعظم  لی چھیانگ ژوژو شہر میں ایک بند کے تعمیراتی مقام کا دورہ کررہے ہیں-(شِنہوا)

شی جیا چوانگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے  چین کے شمالی صوبہ ہیبے پر زور دیا کہ وہ بیجنگ-تھیانجن-ہیبے خطے کی مربوط ترقی کو فروغ دینے میں نئی پیشرفت کرے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی چھیانگ نے یہ بات صوبے کے ایک تحقیقی دورے کے دوران کہی۔

وزیراعظم نے جدیدیت کے ذریعے ترقی کو آگے بڑھانے، ایک جامع ماحول دوست منتقلی کو تیز کرنے اور شیانگ آن نیو ایریا کی اعلیٰ معیار کی تعمیر پر زور دیا۔

وزیراعظم نے بائی یانگ ڈیان جھیل کے ماحولیاتی انتظام اور تحفظ کے بارے میں بھی معلومات لیں اور مقامی ماحول کو بہتر بنانے میں مقامی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جھیل اور اس کے بالائی اور نشیبی علاقوں کے مربوط تحفظ اور ماحولیاتی بحالی کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔

باؤڈنگ شہر میں سیمی کنڈکٹر کمپنی کے دورے میں وزیراعظم لی چھیانگ کو سائنسی اور تکنیکی جدیدیت میں پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کمپنی کی حوصلہ افزائی کی۔

وزیراعظم نے ژوژو شہر میں ایک بند کے تعمیراتی مقام کا بھی دورہ کیا اور منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم کو ہیبے میں قدرتی آفات کے بعد پانی کی بچت کے بڑے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیاگیا۔

چینی وزیراعظم نے مقامی حکام پر زور دیا کہ وہ موسم سرما کے قریب آتے ہی متاثرہ رہائشیوں کی فلاح و بہبود پر اضافی توجہ دیں اور موسم کے دوران ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!