چین کے شمالی صوبے شنشی میں تائی یوآن سیٹیلائٹ لانچ سنٹر سے لانگ مارچ 4بی وائے 53 کیریئر راکٹ سمندری نمکیات کا کھوج لگانے والے سیٹیلائٹ کو لے کر خلا میں روانہ ہو رہا ہے-(شِنہوا)
تائی یوآن(شِنہوا)چین نے شمالی صوبے شنشی کے تائی یوآن سیٹیلائٹ لانچ سنٹر سے سمندری نمکیات کی کھوج کے لئے ایک نیا سیٹیلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔
چین کے قومی خلائی ادارے (سی این ایس اے) کے مطابق یہ سیٹیلائٹ جمعرات کو (بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق) صبح 6 بج کر 42 منٹ پر لانگ مارچ-4 بی وائے 53 کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔ سیٹیلائٹ کامیابی سے اپنے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔
سی این ایس اے نے کہا کہ سیٹیلائٹ عالمی نمکیات کی انتہائی اعلیٰ کھوج لگانے کے لئے چین کی صلاحیتوں کا خلا پر کرے گا اورسمندری محرکات اور ماحولیاتی عناصر پر اعدادوشمار کو بہتر بنائے گا۔ اس سے چین کی بحری پیشگوئی کے آلات کی درستگی میں بھی اضافہ ہوگا۔
سی این ایس اے کے مطابق یہ سیٹیلائٹ بحری ماحولیاتی، حیاتیاتی پیشگوئی، پانی کے بہاؤ کی نگرانی، قلیل مدتی موسمیاتی پیشگوئی اور عالمی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تحقیق میں معاونت بھی کرے گا۔ سیٹیلائٹ زراعت، آفات کی تخفیف، موسمیاتی علم اور دیگر متعلقہ صنعتوں کی ایپس کے لئے اہم اعدادوشمار بھی فراہم کرے گا۔
یہ لانگ مارچ راکٹ سلسلے کا 545 واں خلائی مشن تھا۔
