اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینفضائی آلودگی کیخلاف جنگ، چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی سالانہ پیداوار...

فضائی آلودگی کیخلاف جنگ، چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی سالانہ پیداوار میں اضافہ

چین کے وسطی صوبے ہونان کے شہر چھانگشا میں چین کی نئی توانائی کی گاڑیاں بنانے والی سرکردہ کمپنی بی وائے ڈی کی پروڈکشن لائن کا منظر(شِنہوا)

ووہان(شِنہوا)چینی کی نئی توانائی گاڑیوں (این ای ویز) کی سالانہ پیداوار پہلی مرتبہ ایک کروڑ کا سنگ میل عبور کرگئی جس سے کاربن کے اخراج میں کمی کی عالمی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔

جمعرات کو چین کے وسطی صوبے ہوبے کے شہر ووہان میں وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سرپرستی میں چینی کارساز کمپنیوں کی تنظیم (سی اے اے ایم) کے زیر اہتمام اس کامیابی کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں درجن سے زائد کار ساز کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب میں کئی نئی گاڑیاں تیاری کے بعد پیش کرکے اس سال چین کا ایک کروڑ نئی توانائی کی گاڑیوں کا سنگ میل عبور کیا گیا۔

چین نے 2023 میں 95 لاکھ 87 ہزار نئی توانائی کی گاڑیاں تیار کیں جبکہ 94 لاکھ 95 ہزار گاڑیاں فروخت کی گئیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!