اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی پولیس نے سنگین مقدمات کی روک تھام کے لئے اقدامات میں...

چینی پولیس نے سنگین مقدمات کی روک تھام کے لئے اقدامات میں اضافہ کردیا

بیجنگ(شِنہوا)چینی پولیس نے سنگین واقعات کی روک تھام کی غرض سے عوامی مقامات پر گشت بڑھانے اور سماجی تنازعات سے نمٹنے کے اقدامات بڑھا دیئے ہیں۔

وزارت عوامی تحفظ نے ایک اجلاس میں متعلقہ مقدمات کی جڑ سے روک تھام کے لئے کوششوں پر زور دیا۔

یہ مطالبہ چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر چوہائی میں پیر کو ایک سنگین کار حادثے کے بعد سامنے آیا جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

وزارت نے حقائق کی تلاش، ثبوت کے جامع حصول اور قانون کے مطابق مجرم کو سخت سزا دینے کے لئے مقدمے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

وزارت نے پولیس حکام کو یہ ہدایت بھی کی کہ وہ زخمیوں کے مناسب علاج اور بعد کے معاملات کو مناسب انداز میں سنبھالنا یقینی بنائیں۔

وزارت نے ممکنہ جرائم کی موثر روک تھام اور خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لئے گنجان آباد علاقوں اور دیگر اہم مقامات پر گشت اور نگرانی مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات پر زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!