اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجے۔35 اے لڑاکا طیارے میں ٹیکنالوجی کی بہتری سے کارکردگی میں اضافہ...

جے۔35 اے لڑاکا طیارے میں ٹیکنالوجی کی بہتری سے کارکردگی میں اضافہ ہوا، چینی فضائیہ

چین، صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں ائیر شو چائنہ کے دوران چین کا جے ۔35 اے اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔(شِنہوا)

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کا نیا جے ۔35 اے اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ جاری ائیر شوچائنہ میں متعارف کرادیا گیا ہے۔ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) فضائیہ کے مطابق مقامی ساختہ انجن اور انسان۔ مشین تعلق پر ڈیزائن کردہ یہ طیارہ اپنی مکمل جنگی صلاحیت کو استعمال کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ائیرشو کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں پی ایل اے فضائیہ کے ترجمان شائے پھنگ نے کہا کہ جے ۔35 اے اپنے مقامی ساختہ انجن کے ساتھ پی ایل اے فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی قوت میں ایک اہم اضافہ ہے۔

فضائیہ کے افسر لی لان شینگ نے کہا کہ آزمائشی پروازوں کے دوران پائلٹس نے جے ۔35 اے کو انتہائی شاندار لڑاکا طیارہ  پایا۔ بہترین ہینڈلنگ اور باآسانی استعمال ہونے والے انسان ۔مشین تعلق نے اسے مکمل جنگی صلاحیت کے قابل بنادیا ہے۔

لی نے مزید کہا کہ جے ۔35 اے کی آزمائشی پروازوں میں تیزی سے حقیقی جنگی منظرنامے پر توجہ دی جارہی  ہے جس میں جنگی کارکردگی پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔

ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) کے شین یانگ ائیرکرافٹ ڈیزائن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایکسپرٹ وانگ یونگ چھنگ نے کہا کہ لڑاکا طیارے میں مضبوط مشترکہ جنگی صلاحیتیں موجود ہیں۔

اے وی آئی سی چین کے ہوا بازی کے ہتھیاروں اور سازوسامان کی فراہمی کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!