چین، شنگھائی میں 7 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں لوگ وارم پاکا کے بوتھ پر الپاکا کھلونوں کی خریداری کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ یکجہتی اور تعاون میں اضافہ جاری رکھے گا اور دونوں اطراف کے عوام کو اطمینان اور خوشی کا مضبوط احساس مہیا کرے گا۔
ترجمان لین جیان نے یومیہ پریس بریفنگ کے دوران پیرو کے الپاکا کھلونوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ "وارم پاکا ” رواں سال کی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں انتہائی مقبول ترین اشیاء میں سے ایک تھا۔ پیرو کے دستکار اوسوالڈو مامانی نے پہلی بار صرف ایک منزلہ ورکشاپ قائم کی تھی جس میں سالانہ 100 سے کچھ زائد اشیاء فروخت ہوتی تھیں تاہم اب ورکشاپ تین منزلوں پر پھیل چکی ہیں اور سینکڑوں دستکار اس کا حصہ ہیں۔
مامانی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ چین ان کے اور ان کے دیہاتی ساتھیوں کے لیے ایک نعمت ہے کیونکہ اس ملک نے انہیں زیادہ آمدنی کمانے اور بہتر زندگی گزارنے کا موقع دیا۔
لین نے کہا کہ چین اور لاطینی امریکہ نے ہمیشہ اپنے تعاون میں روزگار کے بڑے منصوبوں کو فوقیت دی "وارم پاکا ” جیسی حوصلہ افزا اور دل کو چھولینے والی داستانیں جاری و ساری ہے۔
ترجمان لین کے مطابق برازیل کے شمال اور جنوب کو جوڑنے والے "بجلی ایکسپریس وے” بیلو مونٹی یو ایچ وی ٹرانسمیشن پروجیکٹ نے نہ صرف وہاں کے صنعتی مراکز کو مناسب بجلی فراہم کی ہے بلکہ 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد برازیلی شہر یوں کے لئے بجلی کی قلت کا مسئلہ بھی حل کیا ہے۔
