اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینایشیا بحرالکاہل کے شراکت داروں کے لئے ترقی کے مزید مواقع پیدا...

ایشیا بحرالکاہل کے شراکت داروں کے لئے ترقی کے مزید مواقع پیدا کرنے کو تیار ہیں، چین

چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ چین اے پی ای سی اقتصادی رہنماؤں کے 31 ویں اجلاس کو اعلیٰ معیار کی ترقی اور وسعت کے ساتھ ایشیا بحرالکاہل کے شراکت داروں کے لئے مزید امکانات پیدا کرنے کے موقع کے طور پر لینے کے لئے تیار ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین ایپیک کے اقتصادی رہنماؤں کے 31 ویں اجلاس کو اعلیٰ معیار کی ترقی اور وسعت کے ساتھ ایشیا بحرالکاہل کے شراکت داروں کے لئے مزید امکانات پیدا کرنے کے موقع کے طور پر لینے کو تیار ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایشیا بحرالکاہل سب سے متحرک خطہ اور عالمی اقتصادی ترقی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ ایشیا بحرالکاہل کا خطہ دنیا کی مجموعی آبادی کا ایک تہائی، عالمی معیشت کا 60 فیصد اور عالمی تجارت کا تقریباً نصف حصہ ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ چین ایشیا بحرالکاہل میں علاقائی تعاون کے لئے ایک اہم ذریعہ اور محرک ہے۔ چین اے پی ای سی کی رکن معیشتوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور اس کا خطے کی اقتصادی ترقی میں 64.2 فیصد، سامان کی تجارت میں 37.6 فیصد اور خدمات کی تجارت میں 44.6 فیصد حصہ ہے۔

ترجمان لِن جیان نے مزید کہا کہ چین مشترکہ مستقبل کے حامل ایشیا بحرالکاہل معاشرے کی تعمیر کے لئے دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا جس میں فراخدلی اور شمولیت، ترقی، رابطے اور باہمی مفید تعاون کی خصوصیات شامل ہوں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!